لاہور ( لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی فیصل آ باد میں جلسہ نہیں جلسی ہو گی،
فیصل آباد کی عوام پی ڈی ایم والو ں کے جھانسے میں نہیں آ ئے گی ،2023سے پہلے انتخابا ت کسی صور ت نہیں ہوں گے کر پٹ پی ڈی ایم قیاد ت اپنے کیسوں پر تو جہ دے ۔انہو ں نے کہاکہ عوام حکومت کی پشت پرہیں وزیر اعظم عمران خان ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی سمیت بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج درست کررہے ہیں،
پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ نے ملک و قوم کا وقت برباد کیا اور پیسہ لوٹا ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی، عوام پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کا کڑا محاسبہ چاہتی ہے، اقتدار کی باریاں لینے والی پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کے کریڈٹ میں کوئی ایک کام ایسا نہیں جو عوام کی محبت اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر اٹھایا گیا ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ سار ی اپوز یشن مل کر تین سا لو ں سے عمران خان کے خلا ف جلسے کررہی ہے مگر تین سا لو ں میں عوام نے انہیں کہیں بھی اپنی حما یت کااظہار نہیں کیاان شا ء اللہ 2023کے انتخابا ت میں بھی عوام انہیں 2018والا سبق یادکرائیں گے اور انہیں پھر مسترد کردے گی۔