اسلام آباد (لاہورنامہ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کر نے کا وقت آگیا ہے ، ملک گیر مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا ۔
شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی قمر توڑ دی ہے ،ایک وقت کی روٹی کو لوگ ترس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کے لے جا رہا ہے ،وقت آگیا ہے مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا ،ملک گیر مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران نیازی ہے ۔