لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کار خانے بنداور لنگرخانوں کی رونقیں بحال ہیں ،نوکریاں اور گھر دینے والے آج آئی ایم ایف کے سامنے کشکول لے منتیں کررہے ہیں،ساڑھے تین سالوں سے عمران خان دنیا بھر سے بھیک مانگنے میں مصروف رہے ہیں،جس آئی ایم ایف کو نوازشریف نے ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا آج عمران خان اسی کے سامنے اپنی فریاد کررہے ہیں۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا عمران خان کا فوکس صرف اپنے وزراء کو تبدیل کرنے پر ہے۔غریب کی روٹی اور مسائل سے ان کو کوئی سرکار نہیں ہے۔دعوے اور خیالی پلائو تحریک انصاف کا منشور بن چکے ہیں۔وزیراعظم ہائوس میں بیٹھ کر قوم کو لیکچر دینے سے غربت کم نہیں ہو سکتی۔پاکستان کے مسائل کا حل صرف مسلم لیگ(ن) ہے۔عمران خان کو لانے والوں کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ اس سلیکٹڈ نے ہمارا سارا پلان برباد کردیا ہے۔نالائق اعظم کے وزیر اور مشیر پہلے مہنگائی کا ملبہ سابقہ حکومت پر ڈالتے تھے آج اپنی نالائقی کا ذمہ دار عالمی منڈی کو ٹھہرارہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM