لاہور(لاہورنامہ)چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن لاہور ملک جہانگیر حسین بارا نے کہاہے کہ اللہ نے مجھے انصاف کی کرسی پر بٹھایا ہے اس کی خوشنودی کے لئے ہر تعلق اور سفارش کو پس پشت ڈال کر انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگر سینئرز جو ذمہ دارایاں سونپی ہیں ان کو پوری ایمانداری، دیانتداری اور نیک نیتی سے نبھا رہاہوں۔ اوور سیز پاکستانی ملکی معیشت کی مظبوطی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وہ بیرون پاکستان کے سفیر ہیں۔
ان کی ہرمشکل اورتکلیف کا ازالہ کیا جائے گا۔میری کوشش سے جب کسی حق دار کو اس کا حق مل جاتا ہے تو وہ ناصرف مجھ دعائیں دیتا ہے بلکہ عمران خان اور عثمان بزدار کو بھی دعائیں دیتاہے۔گزشتہ روز 49 کیسوں کی سماعت ہوئی جن سے 4کیس موقع پر ہی حل کر دیئے گئے جبکہ باقی کیسوں کو انکوائری کے لئے متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا گیاہے۔