اسلم گل

پیپلزپارٹی نے این اے133کیلئے اسلم گل کو امیدوار نامزدکردیا

لاہور( لاہورنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی نے حلقہ این اے133میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے چوہدری محمد اسلم گل کو امیدوار نامزدکردیا ۔وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائے گی ۔

این 133کی نشست مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے اس نشست پر جمشید اقبال چیمہ کو نامزدکیا گیا ہے ۔