لاہور( لاہورنامہ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محموداشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسولۖ پرحاضری بھی کچھ دوستوں کوتکلیف دیتی ہے،عمران خان نے مکہ اورمدینہ میں کسی ذاتی،سیاسی اور خاندانی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
ایک بیان میں نمائندہ خصوصی حافظ طاہرمحموداشرفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ۖ پرحاضری دی،عمرہ کی سعادت کیلئے مکہ مکرمہ گئے۔عمران خان نے مکہ اورمدینہ میں کسی ذاتی،سیاسی اورخاندانی تقریب میں شرکت نہیں کی،فیک نیوزپھیلانے والے تحقیق ضرورکرلیاکریں۔انہوںنے کہا کہ عمرہ کے دوران اورروضہ رسول ۖ پرحاضری کے وقت اگرلاعلمی کے باعث کوئی کوتاہی ہوجائے تواللہ کریم معاف کرنے والے ہیں۔