شازیہ مری

رکارڈ مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے ،شازیہ مری

اسلام آباد (لاہورنامہ)مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک میں رکارڈ مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے ، آٹا، چاول ،گھی ،دالیں اور سبزیاں غریب کی خریداری سے باہر ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کو بھگانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے ملک میں درمیانہ طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آ چکا ہے اور نااہل حکومت کو عوام کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں، پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے فضا سازگار ہے اور پنجاب میں بزدار کو نکالے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نیازی کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی۔