لاہور عجائب گھر

لاہور عجائب گھر

لاہور عجائب گھر 66-1865ء میں بنا جوپہلے ٹولنٹن مارکیٹ کی بلڈنگ میں واقع تھا پھر1894ء میں عجائب گھر کو اس کی موجودہ بلڈنگ جو کہ مال روڈ پر واقع ہے، میں شفٹ کر دیا گیا۔جون لوک وڈ کپلنگ کا شمار اس عجائب گھر کے بنانے والوں میں ہوتا ہے۔ سرگنگا رام نے اس کی موجودہ بلڈنگ کو ڈیزائن کیا تھا ۔ یہ میوزیم یونیورسٹی ہال کی قدیم عمارت کے بالمقابل واقع مغلیہ طرز تعمیر کا ایک شاہکار اور ملک کا سب سے بڑا عجائب گھر ہے۔

عجائب گھر مغل اور برٹش دور کی پیٹنگز، سکوں، پاکستان کی دستکاری، بڑے بڑے بُدھا اور پرانے زمانے کے برتن، ہتھیار اور کپڑوں سے سجایا گیا ہے اور ایک فوٹو گیلری بھی موجود ہے جو کہ پاکستان کے وجود میں آنے کا منظر پیش کرتی ہے۔