حضورۖسے محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل نا ممکن ہے، مجاہد عبدالر سو ل

لاہور(لاہورنامہ) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا ہے کہ حضورۖسے محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل نا ممکن ہے،پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے نظام مصطفیۖکا نفاذ وقت کی اہم تر ین ضروری ہے،تاجدار کائنات سے عشق ہماری زندگی ،مال جان اور اولاد سے بڑھ کر ہے۔

انہو ں نے مسجد کلمے والی چو بچہ سٹا پ مصطفی آ باد میں محفل میلاد مصطفیۖ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ تقر یب میںعلامہ مو لانا پروفیسر سعید احمد فریدی، قاری محمد امجد قصوری،قاری محمد عابد، قاری محمداللہ یار قادری،محمد اسامہ خان ، علی شیر ہا شمی، علامہ سر فراز سیا لو ی سمیت دیگر علما ء مشا ئخ نے بھی خطا ب کیا۔

علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی زندگیوں اطاعت اللہ اور اسوہ رسولۖکے مطابق گزارنی ہوگی، آپۖ کی آمد سے ظلمات کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہرسو نور کے اجالے پھیل گئے۔ انہوں نے کہاکہ نبی پاکۖسے عشق ہر انسان کی خوش قسمتی ہے، جوحضور اکرمۖ کے اسوہ حسنہ کو اختیار کرے گا کامیابی اس کے قدم چومے گی، اللہ تعالی نے آپ کو رحمت للعالمین بنا کر بھیجا، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسوہ حسنہ کی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہوگا۔