شاہد خاقان عباسی

اب جو بھی بات ہونی ہے عوام کے سامنے ہو گی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آ باد (لاہورنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کسی ڈیل اور غیرآئینی کام کاحصہ نہیں بنے گی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روپے کی قدرمیں 15 فیصد کمی ہوئی ، خفیہ ملاقاتوں کی ضرورت نہیں، ملک چل نہیں رہا ، اب کوئی ملاقات نہیں ہو گی ، جوبات ہونی ہے عوام کے سامنے ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بات کریں جوآج بھی بھارتی مظالم کا شکارہے ، حکومت نے عجلت میں آرڈیننس کے ذریعے قانون بنایا ، نوازشریف علاج کروا کرملک آئیں گے ، ملکی مسائل کا واحد حل فوری صاف اورشفاف انتخابات ہیں ، بلوچستان میں تبدیلی 2018 میں آئی تھی ، اب تبدیلی پرتبدیلی آئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے مزید تبدیلیوں پرتبدیلیاں آئیں گی ، مہنگائی سے ہرشخص پریشان ہے ، پیٹرول کی قیمت عمران خان نہیں آئی ایم ایف بڑھارہا ہے ، ملکی معاملات عمران خان نہیں آئی ایم ایف چلارہاہے ، آئی ایم ایف جوحکم دیتاہے عمران خان اس پرعمل کرتے ہیں ، آئی ایم ایف جو حکم کرتا ہے ماننا پڑتا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیبیانات عقل پرمبنی نہیں ہوتے ، عمران خان کے بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہش بہت پرانی ہے ، وزیراعظم عمران خان کواس طرف سے کوئی جواب نہیں آتا ، نیب آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے ، نیب آرڈیننس میں ابہام ہے،جج بھی پریشان ہیں کیا فیصلہ دیں ، نیب آرڈیننس کا مقصد موجودہ چیئرمین کی مدت میں توسیع کرناتھا۔