تہران (لاہورنامہ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاوفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے پر پر تپاک خیر مقدم کیا گیا ۔ منگل کو امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی، ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سمیت ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے،ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر خارجہ 27 اکتوبر 2021 کو تہران میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزاراتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، علاقائی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے،
وزیر خارجہ دورہ ایران کے دوران میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔