'فیاض الحسن چوہان

اکتوبر 27 کا دن کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا دن ہے،فیاض الحسن چوہان

لاہور( لاہورنامہ)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کا دن کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا دن ہے،کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے جدوجہد آزادی کو ناکام بنانا چاہا لیکن دنیا نے دیکھا کہ جراتمند کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر موجودہ حکومت سے پہلے کسی نے اتنی کامیاب سفارتکاری نہیں کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر بھارتی ریاستی دہشتگردی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پالیسی دو ٹوک اور واضح ہے۔ پاکستانی عوام ہر فورم پر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔