لاہور(لاہورنامہ)ایم ڈی کیٹ کے امتخانات میں بنیادی رولز کو نظر انداز کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کےلئے پیپرا نے ٹھیکہ نجی کمپنی کوغیر قانونی طور پر دیا ہے۔ایم ڈی کیٹ امتخانات اور ٹھیکے کے متعلق پیپرا کے فیصلے میں حیران کن انکشافات سامنے آرہے ہیں۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کی وجہ سے دو لاکھ طلبہ کا مستقبل داﺅ پر لگ چکا ہے۔یہ ایوان عدالت عظمیٰ سے اپیل کرتا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کا فوری نوٹس لیں۔