شہباز گِل

این آر او مانگنے والوں کو قوم جان چکی،چھوٹے میاں سب کے پاؤں پڑ چکے، شہباز گِل

اسلام آباد (لاہورنامہ)ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر او مانگنے والوں کو قوم جان گئی ہے، چھوٹے میاں مولانا، زرداری سمیت سب کے پاؤں پڑ چکے ہیں۔

شہباز گل نے کہاکہ اقتدار کیلئے شریف خاندان نے بیرونی قوتوں کے بھی پاؤں پکڑے، اپوزیشن نہیں صرف کرپشن کے بادشاہ دیوار کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت میں کرپٹ ٹولہ یونہی ذلیل و رسوا رہے گا، عوام کے پراجیکٹس میں کمیشن کھانے والوں کو لوگوں کی فلاح و بہبود کا پتہ۔

انہوں نے کہاکہ فلاح و بہبود کے نام پر آپ نے لوگوں کے حقوق پر ڈاکے ڈالیں ہیں، 25 ارب کے منی لانڈرنگ کے ملزم کے پارسائی کے ڈرامے بے نقاب ہو چکے ہیں۔