بلاول بھٹو

گلگت بلتستان کے 74 واں جشنِ یومِ آزادی و الحاق پاکستان پر بلاول بھٹو کی مبارکباد

کراچی(لاہورنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 74 ویں جشنِ یومِ آزادی و الحاقِ پاکستان پر اہلِ گلگت بلتستان سمیت پوری قوم کو مبارکباد، گلگت بلتستان کے شہدا اور غازیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

پیر کو بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کی آزادی اور الحاق پاکستان کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے ڈوگرا راج سے نجات حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا، آج عہدِ وفا کی تجدید کا دن ہے، وہ عہدِ وفا جس کی بنیاد 74 سال قبل گلگت بلتستان کے بزرگوں نے الحاقِ پاکستان کی شکل میں رکھی تھی۔