لاہور(لاہورنامہ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ا ن کو رہائی پر مبارک باد دی اور لاہور آنے کی دعوت بھی دے دی۔
خورشید شاہ رواں ہفتے لاہور آئیں گے۔ حمزہ شہباز خورشید شاہ کو ظہرانہ بھی دیں گے جبکہ دونوں رہنمائو ں کے درمیان مرکز اور پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کے حوالے سے مشاورت بھی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، موجودہ حکومت نے انتقام کی سیاست کی اور ملک کی طرف توجہ نہیں دی، عمران خان ملک اور عوام کے لئے کینسر بن گئے ہیں۔اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت سے نجات کا واحد آئینی راستہ ان ہاوس تبدیلی میں ہے۔