لاہور(لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ کورونا ویکسین خریدنے، ڈینگی سے نمٹنے اور لاہور کا کچرا اٹھانے کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں، وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات اور چندے پر چل رہا ہے.
عظمی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کے نکھٹو وزرا کے لیے لگژری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، یہ قوم کے منہ سے روٹی چھین کر لگژری گاڑیوں میں سیر سپاٹے کرنا چاہتے ہیں، حکمرانوں کا احساس اور اخلاقیات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں،
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت میسر نہیں، عمران خان کے پاس کھانے پینے والی اشیا پر سبسڈی دینے کے لیے پیسے نہیں،ان کا کہنا تھا کہ کیا وزرا کو نئی گاڑیاں خرید کر دینا بھی آئی ایم ایف کے معاہدے میں ہے۔