جمشید اقبال چیمہ

این اے 133: جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

لاہور(لاہورنامہ) این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کا معرکہ، پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 133 کا ضمنی الیکشن کا معاملہ، ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کرنے کا بدھ کو آخری روز تھا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے ریٹرنگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا۔

یاد رہے ریٹرننگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ ریٹرننگ افسر نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ حلقے کا نہ ہونے کی بنیاد پر کاغزات نامزدگی مسترد کیے تھے۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے روبرو اعتراضات دائر کیے تھے۔