ڈینگی کے وار جاری

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری‘ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3835

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3835 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے.

چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 98 شہری میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ڈینگی کے باعث جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 78 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2218 ہوگئی ہے۔

جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے20 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1617 ہوگئی ہے.