وٹامن ڈی کی کمی

وٹامن ڈی کی کمی، قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہے، نئی طبی تحقیق

لندن (لاہورنامہ)وٹامن ڈی کی کمی کچھ افراد کی قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہے۔یہ بات برطانیہ میں ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

طبی جریدے دی لانسیٹ ڈائیبیٹس اینڈ اینڈوکرینولوجی میں شائع تحقیق میں ایسے جینیاتی شواہد پیش کیے گئے جن سے وٹامن ڈی کی کمی اور موت کے درمیان ایک تعلق کا عندیہ ملا۔کیمبرج یوییورسٹی کی تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ کیا جینز وٹامن ڈی کی سطح میں کردار ادا کرتے ہیں،اس مقصد کے لیے 33 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

یہ درمیانی عمر کے 3 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد کا ڈیٹا تھا جن کی مانیٹرنگ مختلف تحقیقی رپورٹس میں اوسطاً ساڑھے 9 سال تک کی گئی اور ان میں آغاز میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض کی تاریخ نہیں تھی،ان میں سے 33 ہزار 546 افراد میں امراض قلب اور 18 ہزار 166 میں فالج کا سامنا ہوا جبکہ 27 ہزار 885 ہلاک ہوگئے،ان کیسز میں وٹامن ڈی کے کردار کے بہتر موازنے کے لیے جینیاتی پراسیس کو اپنایا گیا،محققین نے وٹامن ڈی کی زیادہ سطح اور امراض قلب، فالج یا موت کے درمیان کوئی تعلق دریافت نہیں کیا۔

جو افراد وٹامن ڈی کی کمی کے شکار تھے ان کے جینیاتی تجزیے سے ایسے ٹھوس شواہد ملے جن سے وٹامن ڈی کی زیادہ سطح اور موت کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق ثابت ہوتا ہے۔درحقیقت وٹامن ڈی کی 10 نانو میٹر فی لیٹر سطح سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق تجزیے سے وٹامن ڈی کی کم سطح اور موت کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق کا عندیہ ملتا ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ تحقیق کسی حد تک مھدود تھی یعنی اس کے نتائج درمیانی عمر کے افراد پر مبنی تھے جو سب کے سب یورپی نژاد تھے۔مگر انہوں نے زور دیا کہ وٹامن ڈی جسم کے لیے انتہائی اہم جز ہے جس کی مناسب سطح کا خیال رکھا جانا چاہیے۔