مونس الٰہی

عوامی خدمت وتابعداری میرا مطمع نظرہے، چوہدری مونس الٰہی

لالہ موسی (لاہورنامہ)وفاقی وزیرآبی وسائل چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ عوامی خدمت وتابعداری میرا مطمع نظر، شہرکاسیوریج سسٹم کی درستگی میرا فوکس ہے، مہنگائی ساری دنیا کامسئلہ ہے.

قبل ازوقت الیکشن کے خواہشمند 2023 تک انتظارکریں،نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیرسے صنعتی انقلاب آئے گا،مین جی ٹی روڈ کی تعمیر،گجرات سماں روڈ،سروس موڑ فلائی اوور جلد تعمیرہوگا.

گجرات شہرکی بڑھتی آبادی کے پیش نظر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نیا شہرآباد کریں گے،آنیوالے لوکل گورنمنٹ سسٹم میں تحصیلیں ختم کی جارہی ہیں،نئے ڈیمز کی تعمیروقت کی اہم ضرورت،پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے لائحہ عمل بنائینگے. ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما،وفاقی وزیرآبی وسائل چوہدری مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدسری سلیم سرور جوڑا کے ہمراہ گجرات کے سینئر صحافیوں سے کنجاہ میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا.

اس موقع پر ممتاز صنعتکار عدنان نسیم سیٹھی، ودیگرموجود تھے چوہدری مونس الٰہی کہاکہ کرونا وبائ کے باعث مسائل کاسامنا کرنا پڑا مگرالحمد للہ اب نئے عزم کے ساتھ میگاترقیاتی پراجیکٹس کاآغازکردیاگیاہے باب گجرات سے جی ٹی روڈ کی تعمیر کاٹینڈرجاری ہوچکا جلد کام شروع ہوگا،بڑا فلائی اوورسروس موڑ سے پھاٹک کراس کرکے انڈسٹریل زون تک جائے گا جس کاٹینڈرجلد جاری ہوگا،گجرات سماں روڈ کی تعمیربھی تیزی سے جاری ہے.

ترقیاتی کاموں کیلئے ایک دم سے سارے شہرکو اکھاڑنا مناسب نہیں مرحلہ وارکام کروائے جائیں گے،گجرات کی بہتری ہی ہماری ترجیح ہے جس کیلئے ہرایک کوویلکم کرینگے، انہوں نے کہاکہ گجرات شہرکی تمام یوسیز کیلئے فنڈز جاری ہوچکے ہیں پہلے مرحلہ میں چھ یونین کونسلز کو چودہ کروڑ فنڈز دیئے جس سے بیشتر بنیادی مسائل حل ہونگے، ایک سوال کے جواب میں چوہدری مونس الٰہی نے کہاکہ شہرکے سیوریج سسٹم کی درستگی کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہے ہیں جیل چوک سیوریج سسٹم مکمل ہوچکا مشینری کی تنصیب کے بعد اسے چالو کردیاجائے گا .

پہلے مرحلہ میں رحمان شہید روڈ پرسیوریج سسٹم کیلئے کام کرینگے اگلے مرحلہ میں منڈی میں سیوریج درستگی ہوگی،انہوں نے کہاکہ شہرکی آبادی بڑھنے سے متعدد مسائل کاسامناہے اس کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب نئی آباد کاریاں بھی وقت کی اہم ضرورت ہے،حلقہ این اے69میں تعمیراتی کاموں کیلئے صوبائی حکومت بھی ہماری ممد ومعاون ہے،انہوں نے کہاکہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ 1991 میں نوازشریف دورسے شروع ہوا .

ارباب سندھ کو پیشکش کی ہے کہ کالا باغ ڈیم بننے دیں انتظام و انصرام بے شک آپ لے لیں پانی تقسیم کے مسئلہ کے مستقل حل کیلئے پیپلزپارٹی سے تعلقات کو بھی استعمال میں لارہے ہیں بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں پانی تقسیم کے حوالے سے سندھ کے تحفظات کافی حد تک دور کر دئیے انشائ اللہ پانی کی تقسیم کا ایسا نظام متعارف کروارہے ہیں کہ کسی کو شکوہ ہی پیدا نہ ہو لیکن پانی کی چوری تینوں صوبوں میں ہوتی ہے کوشش ہے کہ ملکر اسکا انسداد کریں چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی پوری دنیا کامسئلہ ہے پاکستان میں اس کوکنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی کی جارہی ہے انشائاللہ جلد اشیائے ضروریہ سستی ہونگی قبل ازوقت الیکشن کے خواہشمند 2023کاانتظارکریں حکومت کوآئینی حق حاصل ہے کہ وہ مدت میں چھ ماہ اضافہ کرسکتی ہے،شہرکی بہتری اورتعمیروترقی کیلئے مل جل کرکام کررہے ہیں انشائاللہ تمام شہری مسائل حل کروائیں گے۔