لاہور(لاہورنامہ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام دیا کہ اقبال نے شاعری اور افکار کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مزید کہا کہ اقبال نے شاہین کو استعارہ بناکر نوجوانوں کو خود ی کا پیغام دیا۔اقبال مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے بہت بڑے داعی تھے۔علامہ اقبال نے علاقائی حدود و قیود سے ماورا ہو کر انسانیت کو مخاطب بنایا۔مفکر پاکستان علامہ اقبال نے علیحدہ وطن کانظریہ پیش کر کے مسلمان قوم پر احسان کیا۔
علامہ اقبال کے افکارپر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا۔علامہ اقبال کی شاعری اورافکار پر عمل کرناہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ پاکستان کا وژن اقبال کے افکار اور فلسفے کے عین مطابق ہے۔اقبال کے پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان حقیقی شکل دے رہے ہیں۔
علامہ اقبال عدل و انصاف، جذبہ ایمانی، خودداری اور انسان دوستی کو مسلمانوں کی ترقی کا ضامن سمجھتے تھے۔ علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی آج اشد ضرورت ہے۔آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔