خادم حسین

پاکستان ایران دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق سے انڈسٹریز ترقی کرے گی،خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے تہران میں پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق امور کو مزید وسعت دینے اورمشترکہ تجارتی کمیٹی کے فیصلوں پر مثبت انداز میں عملدرآمد کے عزم کے اظہار کو خوش آئند قرار دیا.

پاکستان ایران دو طرفہ تجارتی حجم5ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سے پاکستانی انڈسٹریز ترقی کرے گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ خادم حسین نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے ساتھ ساتھ گیس بحران کے خاتمہ کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی فوری مکمل کیا جائے کیونکہ ایران نے اس منصوبہ کیلئے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن کی تنصیب مکمل کرلی ہے۔

پاکستان بھی اپنے حصہ کا کام مکمل کرے تاکہ ملک میں انڈسٹریز کو اس کی ضروریات کے مطابق گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے۔انہوں نے ملک میں جاری گیس بحران کے خاتمہ کیلئے ملک کی مہنگی ترین ایل این اجی کی خریداری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی ایل این جی کی خریداری سے گیس مزید مہنگی اور اس کا زیادہ بوجھ صنعتی شعبہ پر پڑے گی اس لیے مہنگی ایل این جی کی خریداری کی بجائے پاک ایران گیس معاہدہ کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ گیس بحران کا خاتمہ اور انڈسٹریز کو سستی گیس کی فراہمی سے پیداواری لاگت میں کمی سے مہنگائی میں کمی ہوسکے۔