اسلام آباد(لاہورنامہ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں شہبازشریف نے رہائی پر مبارکباد دی ۔
بدھ کو ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ہوئی جس میں شہباز شریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی کی مبارک باد دی ۔دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر حکومتی قانون سازی روکنے پر اتفاق کیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ قوانین کی منظوری کو بلڈوز کیا گیا تو اپوزیشن شدید ردعمل دے گی۔