عثمان بزدار

اتحادی ہوں یا منتخب ارکان ان کی رائے کو ہمیشہ اہمیت دی، عثمان بزدار

لاہو (لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ اتحادیوں کو ہمیشہ اہمیت دی، ان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ق) کے تحفظات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق اہم اتحادی ہے، ہمیشہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلنے کی پالیسی اختیار کی ہے، پنجاب میں کبھی سولو پالیسی اختیار نہیں کی، پنجاب میں مشاورت کا عمل ہمیشہ ترجیح رہا ہے اگر اتحادیوں کے کوئی تحفظات ہوئے تو انہیں دور کریں گے، اتحادی ہوں یا منتخب ارکان ان کی رائے کو ہمیشہ وزن دیا ہے، پنجاب میں مشاورت کا عمل ہمیشہ ترجیح رہا ہے۔