فرخ حبیب

جولائی سے اکتوبر تک ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں،فرخ حبیب

اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ رواں برس جولائی سے اکتوبر تک ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

پیر کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر بیرون ملک پاکستانیوں نے جولائی سے اکتوبر تک بجھوائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلات زرگزشتہ سال کے پہلے 4 ماہ سے 12 فیصد زائد ہے جبکہ سنہ 2018 کے پہلے 4 ماہ جولائی تا اکتوبر سے 63 فیصد زیادہ ہے۔