اسلا م آباد (لاہورنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشیدا حمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم ای وی ایم مشین اپنی ذات کیلئے نہیں ملک اور جمہوریت کیلئے لارہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان موجود تھے ۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا وہ ای وی ایم مشین اپنی ذات کے لئے نہیں ملک اور جمہوریت کے لئے لارہے ہیں ،وزیر اعظم نے کہاوہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق پاکستان کے لئے دینا چاہتے ہیں.