سردار عثمان بزدار

سردار عثمان بزدار سے پاکستان ہندو کونسل کے بانی رمیش کمار وانکوانی کی ملاقات

لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی و پاکستان ہندو کونسل کے بانی رمیش کمار وانکوانی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے کے تحت خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان، محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کو ان آسامیوں پر جلد بھرتیوں کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس مقصد کیلئے پنجاب کے محکموں سے ملازمتوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔