لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلی پنجا ب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے، اپوزیشن موجودہ صورتحال میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے، ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاک دھرتی ہم سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتی ہے، ہماری پہچان پاکستان کے دم سے ہی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔