اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کی جھوٹی آڈیو ریلیز کی گئی ہے، یہ پہلے بھی جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں۔
وائرل کلپ کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ریلیز کرنے والے نوازشریف کی بے گناہی کی جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے، اگر آڈیو ویڈیو کی بات کرنی ہے تو پہلے قیوم ملک کی بات کی جائے، مسلم لیگ ن والے جس طرح پہلے قطری خطوں میں بدنام ہوئے، اب بھی ایسا ہی ہوگا۔