شہزاد اکبر

سارا مسئلہ مریم صفدر کی اپیل کی شنوائی کا ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد (لاہورنامہ)مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاہے کہ ایک بات واضح ہے کہ سارا رولا اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم صفدر کی اپیل کی شنوائی کا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہاکہ عدالت اپیل نہ سنتی اور مجرمہ کی خواہش کے مطابق کیس ملتوی رہتا تو سب خیر تھی۔ انہوں نے کہاکہ نہ پہلے اپنا وکیل فارغ ہوتا، نہ من گھڑت درخواستیں آتی، نہ جج شمیم والا ناٹک رچتا اور نہ خلائی آڈیو لیک آتی۔

مشیر داخلہ نے کہاکہ نواز شریف خاندان شروع دن سے بجائے اپنے کیس کے میرٹ کے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے کہ کیس کے اصل حقائق پہ بات نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ آئینی اداروں کو متنازعہ بنانے کا فنڈڈ ایجنڈا کافی پرانا ہے۔