ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی لیور ٹرانسپلانٹ کروانے والے معصوم بچوں سے ملاقات

لاہور(لاہورنامہ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی پی کے ایل آئی میں آمد اور لیور ٹرانسپلانٹ کروانے والے معصوم بچوں سے ملاقات کی،

پی کے ایل آئی میں الحمداللہ اب تک 215 کڈنی ٹرانسپلانٹ اور 121لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب ہوچکے ہیں.

پی کے ایل آئی میں ڈائیلسزمشینوں کی تعداد43سے بڑھاکر60کی جارہی ہے اور گذشتہ2سال کے دوران پی کے ایل آئی میں 52,961افراد کوڈائیلسزکی سہولت فراہم کی گئی ہے.

پی کے ایل آئی میں ٹرانسپلانٹ کا خرچہ برداشت نہ کرنے والے تمام مریضوں کا علاج مفت کیاجارہاہے.

پنجاب میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد افرادکو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے.

پنجاب میں خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم کا ہدف کا میابی سے حاصل کیاجارہا ہے، خسرہ روبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم27نومبرتک جاری رہے گی.