لاہور (لاہورنامہ) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن میں ملوث عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے، یہ عناصر نہ استعفی دے سکتے ہیں، نہ لانگ مارچ کر سکتے ہیں.
غیر فطری اتحاد میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کو صرف دھوکہ دے رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف پٹے ہوئے مہرے ہیں، اپوزیشن کے پاس نہ کوئی بیانیہ ہے اور نہ کوئی حکمت عملی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اس اجلاس کا نتیجہ بھی حسب روایت گفتن، نشستن اور برخاستن تک محدود رہے گا۔
حسان خاور نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سیاہ کار اپنی کرپشن کے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان کی ترقی کو سیاہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی تضحیک کر کے یہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، اداروں کے خلاف ان کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔