اسلام آباد (لاہورنامہ)مشیر برائے قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے،بین الاقوامی تنظیموں کو ہیلتھ ورکر کو معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے ،بین الاقوامی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، افغانستان میں گھریلو استعمال کی بنیادی اشیاء حاصل کرنے کیلئے مائیں اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی تنظیموں کو ہیلتھ ورکر کو معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش کردی۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ بین الاقوامی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں دنیا سے گزارش کروں گا کہ 35 ملین افغان مرد، خواتین اور بچوں کا سوچیں۔