اسلام آباد(لاہورنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب ایک سرکاری ٹی وی چینل تھا تو امن تھا، آج میڈیا پر جرائم کی کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، جرائم پیشہ افراد بھی بہت آگے نکل چکے ہیں.
پولیس افسر ان نئی زندگی میں داخل ہونے جارہے ہیں، پولیس افسر ان کو ذمہ داریوں کے لیے بہترین تربیت دی گئی، اسلام آ باد میں اے ایس پیز پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئیوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج کے دورمیں پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، پولیس اہلکار محنت اورہمت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، بدقسمتی سے پولیس شعبے سے متعلق تاثر مثبت نہیں لیاجاتا، ہمارے پڑوسی تخریب کاری کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے .
ایسے حالات میں پولیس کی زیادہ ذمہ داریاں بنتی ہیں، جب اس معاشرے نے پولیس کو اس کا مقام دے دیا تو وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے مسائل اور جرائم ختم ہوجائیں گے یہاں امن ہوگا۔