اسلام آ باد (لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سارا ٹبر ہی نہیں ساری پارٹی ہی جھوٹی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا مریم نواز کی آڈیو ٹیپ 2009 کی ہے جس پر شہباز گل نے رد عمل جاری کیا۔
2006 میں دبئی کی جائیداد بیچ کر 1993 میں لندن اپارٹمنٹ خریدے
میاں شریف 60 کی دہائی میں امیر ترین اور 90 میں حلف نامہ کے مطابق 9 لاکھ سالانہ آمدن کا مالک
2015 میں لانچ ہونے والے چینل کے اشتہار 2009 میں بند کرنے کے احکامات دیئے
سارا ٹبر ہی نہیں ساری پارٹی ہی جھوٹی ہے pic.twitter.com/yCifMOPYF8
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 25, 2021
شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ 2015 میں لانچ ہونے والے چینل کے اشتہار 2009 میں بند کرنے کے احکامات دیئے، 2006 میں دبئی کی جائیداد بیچ کر 1993 میں لندن اپارٹمنٹ خریدے جب کہ میاں شریف 60 کی دہائی میں امیر ترین اور 90 میں حلف نامہ کے مطابق 9 لاکھ سالانہ آمدن کا مالک تھا، یہ سارا ٹبر ہی نہیں ساری پارٹی کی جھوٹی ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے شہباز گل نے ایک اخبار کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹوری میں آڈیو رپورٹ دینے والی امریکی کمپنی کے سربراہ مسٹر گیرٹ نے کہا اگر پہلے کسی ویڈیو کو جوڑ جوڑ کر بنایا جائے اور پھر اسے ایک نئی ڈیوائس پر ریکارڈ کر لیا جائے تو ایکسپرٹ کو بعد والی ریکارڈنگ میں ان جڑی ہوئی کلپس کا پتہ نہیں چلے گا بلکہ وہ اصل معلوم ہو گی۔