لاہور(لاہورنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات کی. عبدالعلیم خان نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر سینئر وزارت اور وزارت خوراک سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آگاہ کیا.
عبدالعلیم خان نے سینئر وزارت اور وزیر خوراک کے عہدے سے استعفی وزیر اعلی عثمان بزدار کو پیش کیا . وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بحیثیت سینئر وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین.