کراچی(لاہورنامہ) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈیپازٹ معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بنک کے پاس تین ارب ڈالر رکھوائے گا جو اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوں گے.
پیر کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق معاہدے کی تقریب میں سعودی عرب کی جانب سے سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان مرشد اور پاکستان کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر نے معاہدے پر دستخط کئے ۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ معاہدے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے اور برادر ملکوں میں اقتصادی تعلقات کو بھی مزید فروغ ملے گا جبکہ معیشت کو درپیش منفی اثرات میں کمی آئے گی ۔