اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کا ایک بھی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری ترجیح ان لوگوں کی کورونا ویکسینیشن ہے جنہیں اب تک ایک بھی ڈوز نہیں لگی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، جس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے.
کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 33 ویں نمبر پر ہے، جہاں کورونا کیسز کی شرح میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔