احسن اقبال

چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، احسن اقبال

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیئرمین اور ڈی جی نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ کردی گئی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث سرکاری افسران پین ڈاؤن موڈ میں اچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ ملکی معیشت دوہزار اٹھارہ کے مقابلے میں کم اور قرضے کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ موجودہ حکومت گلگت بلتستان میں سی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بد گمانیاں پیدا کررہی ہے۔ عمران خان اینٹی سی پیک منصوبے پر کام کررہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اربوں ڈالرز قرضہ لینے کے باوجود ایک روپے کا ترقیاتی کام نہیں کیا،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق کرونا پیکج میں چالیس ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔ قرضہ کمیشن نے تاحال کوئی رپورٹ تیار نہیں کی۔