لاہور (لاہورنامہ) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی زیرصدارت پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ پنجاب (PQCB) کا 235 واں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ادویات کے 100کیسز پر کارروائی، 19کیسز ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں 01کیس میں بورڈ کی طرف سے FIR درج کروانے کی اجازت جبکہ 36کیسز میں وارننگ جاری کی گئی اور 06کیسز میں پراڈکٹ سپیسیفکشن انسپکشن (PSI)اورگڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (GMP)کی سفارش کی گئی۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمد سہیل،چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب اظہرجمال سلیمی، سیکرٹری PQCB شاہین اقبال، پروفیسر ڈاکٹرنوید اقبال انصاری، پروفیسر ڈاکٹرمحموداحمد،پروفیسر ڈاکٹر محمد جمشید اورپروفیسر ڈاکٹرشہنازاخترشامل تھیں۔