حناپرویز بٹ

این اے 133 مسلم لیگ نون کا کل بھی اور آج بھی قلعہ ہے ، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ این اے 133سے شائستہ پرویز بڑی لیڈ سے کامیاب ہوں گیں۔

پیپلزپارٹی کا لاہور میں ایک بار پھر جنازہ نکل جائے گا۔پیپلزپارٹی نوٹ کے ذریعے ووٹ خریدنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔لاہور مسلم لیگ(ن) کل اور آج بھی قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔مسلم لیگ(ن) کو ختم کرنے والے اور توڑنے والے کئی آئے اور چلے گئے۔

نوازشریف اور شہبازشریف نے قوم کی خدمت کی ہے اس لیے قوم آج بار بار انہی کو یاد کررہی ہے۔انہوں نے مزی دکہا تین سالوں سے بزدار حکومت نے لاہوریوں کےلئے ایک بھی فلاحی منصوبہ مکمل نہیں کیا۔لاہور پیکج کا شور مچانے والے صرف اپنے ارکان اسمبلی کی جیبیں بھر رہے ہیں ۔ہر

سال بجٹ میں لاہور سے تحریک انصاف اپنے ارکان کو اربوں روپے کے فنڈز جاری کرتی ہے لیکن ہمیں لاہور میں ایک اینٹ نہیں لگی نظر آئی۔تین سال سے ایک موریہ پل کا فلائی اوور زیر تعمیر ہے ۔یہ منصوبہ شہبازشریف کے دور حکومت کے آخری سال شروع ہوا تھا ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔عمران خان لاہور سے اپنی عبرت ناک شکست کا بدلہ لے رہے ہیں ۔