محمود الرشید

پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے،محمود الرشید

لاہور (لاہورنامہ)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے پنجاب سٹیز پروگرام (PCP) کے تحت بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

بلدیاتی اداروں کو ضروری مہارتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید آئی ٹی سافٹ وئیر مہیا کئے جا رہے ہیں۔ ان سافٹ وئیرز کے استعمال سے سٹاف کی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ شفافیت اور بہتر گورننس کے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اب تک میونسپل کمیٹیز کے سٹاف کو فنانشل منیجمنٹ، آڈٹ، ریونیو، ماحولیات، ٹرانسپیرنسی جیسے اہم موضوعات پر ٹریننگز فراہم کی گئی ہیں جن میں تجربہ کار اور ماہر ٹرینرز نے سیشنز منعقد کئے ہیں.

پی سی پی کے تحت اب تک بلدیاتی اداروں کو کمپیوٹر آئزڈ فنانشل منیجمنٹ سسٹم، پرفارمنس منیجمنٹ سسٹم،کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم فراہم کیے گئے ہیں۔میونسپل کمیٹیز کا سٹاف ان سسٹمز کے استعمال سے اپنے فرائض کی ادائیگی بہتر انداز میں اور زیادہ آسانی سے کر پا رہا ہے۔میاں محمود الرشید نے مزید بتایا کہ پنجاب سٹیز پروگرام اس وقت جہلم، حافظ آباد، ڈسکہ، کامونکی، وزیر آباد، مریدکے، گوجرہ،اوکاڑہ، جڑانوالہ، جھنگ، کمالیہ، بہاولنگر، بورے والا، خانیوال، کوٹ ادو اور وہاڑی میں جاری ہے۔