لاہور( لاہورنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے ،بلدیاتی الیکشن میں میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے ۔
لاہور میں قیام کے دوران انہوں نے ثمینہ خالد گھرکی کے گھر بھی گئے.
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لاہور سمیت پورے پنجاب میں مضبوط کریں گے،1979 کی طرح لاہور کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔آصف علی زرداری لاہور میں چند روز قیام کرنے کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئے۔آصف زرداری نے بلاول ہائوس لاہور میں قیام کے دوران حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کی ۔آصف علی زرداری نے کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔