اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے واقع کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے ،دنیا جس طرح مسنگ پرسن اور لاءاینڈ آرڈر پر بات کررہی ہے یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے ،پاکستان پہلا ملک ہے جہاں اپوزیشن نے 23مارچ کی چار مہینے پہلے کال دی ہے ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ ہونی ہے ،جی ٹی روڈ سے ہمارے حربی، سامان یہاں سے گزرتے ہیں ،اپوزیشن کو غوروفکر کی، دعوت دیتا ہوں یہ ایک قومی مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا قوم آپ کو سمجھ چکی ہے لوگوں نے آپ کے من و رنجن اور مرغ پلاو کو چھوڑ دیا ،فضل الرحمن صاحب آپ جن کے پیچھے ہیں وہ تو گلوکاری کرنے کے ماہر ہے .
مولانا آپ درس نظامی کے طلبہ کو کن کے پیچھے لے جانا چاہتے ہیں،میڈیا ہاوسز سے اپیل کرتا ہوں آپ دہشتگردی کی باتیں کرنے والوں کو اہمیت نہ دیں۔شیخ رشید نے کہا میڈیا ہاوسسز ایسے لوگوں کو نظر انداز کریں جو انتہاپسندی کو فروغ دیتے ہیں ،ساری قوم عہد کرے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے،ملک کو بدنامی سے دوچار کرنے والا واقع ہوا یے مذمت کی جائے ،سیالکوٹ کے مسئلے پر حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔
شیخ رشید نے کہا مولانا جب آئے تھے اس وقت تھے تحریک کا وقت تھا ،اب نئے الیکشن کا دور آگیا ہے ،آصف زرداری کہتے ہیں حلقے چھوٹے ہیں ،تین مہینے بعد بات کروں گا لانگ مارچ پر یہ پہلی سیاسی پارٹیاں ہیں جو چار مہینے پہلے کمپنی کی مشہوری کررہی ہے 23مارچ کی تاریخ پر اعتراض ہے ،قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں تو کوئی مسئلہ نہیں۔