تبادلوں

پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

لاہور : پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد امین اویسی ایڈیشنل کمشنر ریونیو ساہیوال کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ساہیوال ،عبد الشکور ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈائریکٹر (آر ڈی اینڈ ٹی)ڈائریکٹوریٹ آف انٹی کرپش اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنر ریونیو ساہیوال ،محمد زاہد اکرام کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنرکنسالیڈیشن ساہیوال ، تقرری کے منتظرمحمد اسد عباس مگسی کو اپنے پے سکیل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)قصور ،تقرری کے منتظر محمد شفیق کو اپنے پے سکیل میں ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ،تقرری کے منتظر انجم ریاض سیٹھی کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد ،تقرری کے منتظر اویس منظور تارڑ کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد ،تقرری کے منتظر عدنان شہزاد کو ڈپٹی سیکرٹری زراعت ، تقرری کے منتظرعبدالماجدکو اپنے پے سکیل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)اٹک ،تقرری کے منتظر عبد الغفار کو اپنے پے سکیل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ )مظفر گڑھ ،تقرری کے منتظر ساجد صفدر کو اپنے پے سکیل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ گجرات ،صفی اللہ خان ڈپٹی سیکرٹری زکوا اینڈ عشر کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ،تقرری کے منتظر محمد عارف خان نیزی کو اپنے پے سکیل میں ڈپٹی سیکرٹری زکوا اینڈ عشر ،
تقرری کے منتظر محمد سرور کی خدمات ڈیپقورٹیشن کی بنیاد پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد ،تقرری کے منتظر محمد عامر نذیر کو اپنے پے سکیل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور ،ساجد حسین سیکشن آفیسر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کو تبدیل کر کے ان کی خدمات پی اینڈ ڈی کے سپرد ،میاں عثمان علی سیکیشن آفیسرلٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کو تبدیل کر پے سکیل میں ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ،تقرری کے منتظرمحمد خالد کی خدمات ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے سپرد،مدیحہ طاہر شاہ اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن )لاہور کو تبدیل کر کے اپنے پے سکیل میں سینئر ایڈمنسٹریٹو آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس لاہور ، تقرری کے منتظرمحمد اشرف کو اپنے پے سکیل میں ڈپٹی سیکرٹری زراعت ،تقرری کے منتظر شفیق الرحمن کو اپنے پے سکیل میں ڈپٹی سیکرٹری زراعت ،سیکشن آفیسر پبلک پراسیکیوشن عطااللہ مفتی کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس تعینات ،سیکشن آفیسر ماحولیات پروٹیکشن خالد عبد اللہ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر پبلک پراسیکیوشن تعینات ،تقرری کے منتظر عظمت علی کو سیکشن آفیسر ماحولیات پروٹیکشن اور تقرری کی منتظر مدیحہ اشرف کوسیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لگا دیا گیا ہے ۔