لاہور(لاہورنامہ) ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کانفرنس سے واپسی پر واسا افسران کی ڈیبریفنگ کی۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بتا یا ہنگری حکومت کا 50 ملین یورو کی امداد اور 82 ملین یورو لون کی پیشکش خوش آئند ہے۔
اس سے لاہور میں پانی کی ترسیلی نظام ونکاسی آب میں مزید بہتری آئے گی اور پانی کی کوالٹی بھی بہتر ہو سکے گی۔ واسا لاہور بداپسٹ واٹر ورکس کی شراکت سے سروس کے معیار میں مزید بہتری لائے گا۔واسا لاہور مستقبل میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا لاہور میں ایمرجنسی رسپانس یونٹ کا قیام عمل میں لائے گا۔
اس کے علاوہ لاہور میں فراہمی آب کے تمام ٹیوب ویلوں پر بہترین مانیٹرنگ کے لیے سکاڈا سسٹم نصب کیا جائے گا۔ واسا لاہور پارکوں کے ساتھ موجود نالوں کے ساتھ سمال سکیل ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا جس کا پانی پارکوں کو دیا جائیگا۔ اس کے لیے اقبال پارک، باغ جناح، گلشن اقبال پارک کے پارکوں میں ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔
برکی روڈ سیوریج کی نکاسی اور ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ بھی حکومت ہنگری کی امداد سے مکمل کیا جائے گا۔ بداپسٹ واٹر ورکس کے اشتراک سے واسا لاہور کے افسران کو انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ کے مواقع میسر آئیں گی۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے پاکستانی سفیر محمد اعجاز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔اس ڈیبریفنگ سیشن میں ڈی ایم ڈی آپریشن محمد غفران، ڈی ایم ڈی انجیئنرنگ محمد منان،ڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان، ڈائریکٹر پلاننگ ذیشان بلال ڈپٹی ڈائریکٹر طیب ملک سمیت دیگر افسران کی شرکت۔