محمد جاوید قصوری

موجودہ حکو مت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، محمد جاوید قصوری

لاہور (لاہورنامہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت میں اضافہ اور تمام سرکاری ادارے خسارے میں جاچکا ہے۔

غیر جانبدارانہ الیکشن کمیشن اور ملک میں انتخابی اصلاحات کے بغیر ایماندار قیادت میسر نہیں آسکتی۔ فرسودہ نظام ہی ملک و قوم کو درپیش تمام مسائل کی بنیادی جڑ ہے۔

اس کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں ذمہ داران کے اہم اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں ووٹرز کی خرید و فروخت کے ثبوت ویڈیو کی صورت میں منظر عام میں آچکے ہیں۔ اس نے نظام سے اعتماد کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔ کرپٹ افرادز نے اپنے روپے پیسے کے زور پورے انتخابی عمل کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

المیہ یہ ہے کہ کرپشن کے خا تمے کا نعرہ لگا کر بر سر اقتدار آنے والے حکومت میں بھی جو جتنا بڑا چور ہے وہ اتنے ہی بڑے عہدے پر فائز ہے۔ وززیر اعظم کے اردگرد مافیا کا راج ہے۔جن لوگوں کی جگہ جیل ہونی چاہیے تھی، وہ کابینہ میں بیٹھ کر ملک و قوم کی تقدیر کے فیصلے کررہے ہیں۔ تبدیلی ایک مذاق بن چکی ہے۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ساڑھے تین برسوں میں تحریک انصا ف کی حکومت نے کوئی ایک منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا۔ ماضی کی حکومتوں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائی جارہی ہیں۔ عوام کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے۔قوم ان ظالم حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔