گورنر پنجاب

پاک ترک دوستی بھائی چارے اور محبت کے تاریخی رشتوں میں بندھی ہے، گور نر پنجاب

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بھارت کو دوٹوک پیغام قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ‘پوری قوم چٹان کی طرح حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ‘ بھارت ہوش کے ناخن لیں ورنہ اس کے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا ‘پاک ترک دوستی بھائی چارے اخوت اور محبت کے تاریخی رشتوں میں بندھی ہے اور پاک ترک عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
وہ گور نر ہاؤس میں تر کی کے پاکستان میں سفیراصعان مصطفی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات ‘خطے کی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ تر کی پاکستان کا دوست ہے جس نے ہر مشکل کی گھڑی اور سفارتی سطح پر پوری دنیا میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہر لحاظ سے مثالی اور ہر گزرتے دن کیساتھ ان میں مزید مضبوطی آرہی ہے ۔