حمزہ شہباز

ہم نہیں چاہتے حکومت سیاسی شہید بنے، حمزہ شہباز

لاہور( لاہورنامہ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان اور حکومت کیخلاف جھوٹ، بیڈ گورننس اور مہنگائی کا چالان کاٹ دیا ہے اور اب ان کو بھاگنے نہیں دیں گئے.

تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ عمران نیازی سے جان چھڑانی ہے ،عمران خان نوازشریف کے منصوبوں کاافتتاح کر رہے ہیں، آج پاکستان میں ہوشربا مہنگائی ہے ،حکمرانوں کو پاکستان میں سب سے کم مہنگائی کا بیان دینے پر شرم آنی چاہیے،حکمران چارسالوں سے ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں.

عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی ساری توجہ کرپشن پر ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان نے عوام کو ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروںکا جھانسہ دیا لیکن لوگوں سے روزگارچھین لیا گیا ،ہم عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دینگے ،یہ بنی گالہ میں بیٹھ کر کہتے ہیں مہنگائی کم ہو گئی ہے لیکن غریب کا بچہ بھوک سے بلک رہا ہے.

ان کو خدا کا خوف نہیں ہے ،نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا گیا،تمام سیاسی جماعتوں کی قومی، دینی و انسانی ذمہ داری ہے کہ اس ظالم حکومت سے جان چھڑوانے کے لئے پارلیمان اور سڑکوں پر مشترکہ جدوجہد کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم 4 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وزیر کہتا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی لیکن اب ان کا احتساب ہو گا اور ہم انہیں بھاگنے نہیں دیںگے۔